ایکس پینگ ایرو کی اڑنے والی کارایکس ٹو کی کمرشل تیاری کا آغاز

0
70

اڑنے والی کارایکس ٹو کی کمرشل تیاری کا آغاز،چینی کمپنی ایکس پینگ ایرو نے اپنی اڑنے والی کار کے ڈیزائن اور کمرشل بنیادوں پر تیاری کی تصدیق کر دی۔
ایکس پینگ ایرو کی ایکس ٹو کار سٹرکوں پر دوڑے گی بھی اور ہوا میں بھی اڑے گی۔
ذرائع کے مطابق اس کار کے ڈیزائن کی حتمی منظوری کے بعد کمپنی نے ا س کار کی کمرشل بنیادوں پر تیاری شروع کر دی ہے۔ایکس پینگ نامی چینی کمپنی کی تیار کردہ اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی ایکس ٹو کار میں دو نشستیں ہیں اور اس کار کوہوا میں اڑانے کیلئے ڈرون کی طرح کے آٹھ پنکھے لگائے گئے ہیں۔
چینی کمپنی ایکس پینگ متحدہ عرب امارات میں اپنی جدید کار ایکس ٹو کی نقاب کشائی کرچکی ہے۔اس موقع پردبئی میں اس جدید ترین کار کی 90منٹ تک آزمائشی پرواز بھی کی گئی، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور کاروں کے شوقین افراد نے اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی اس کار کو خریدنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے ایکس ٹو کار کے خریداروں کی طلب پوری کرنے کیلئے اس کی کمرشل بنیادوں پر تیاری شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کار رواں سال کسی بھی وقت صارفین کو دستیاب ہو گی۔

Leave a reply