پاکستان کےشمالی علاقہ جات کیلئے ’’ساؤتھ ایئر‘‘ کی پروازوں کا آغاز

0
27

ٹریول اینڈ ٹورازم کیلئے اہم اقدام،شمالی علاقہ جات کیلئے ساؤتھ ایئر کی پروازوں کا آغاز، پاکستان کے شمالی علاقہ جات اپنی لازوال خوبصورتی، بلند و بالا کوہساروں، دلکش وادیوں اور منفرد ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ان علاقوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے چینی کمپنی ساؤتھ ایئر نے ایک قدم اٹھا لیا۔
چینی ایئر لائن کمپنی اسلام آباد اور لاہور سے چترال، گلگت اور سکردو کیلئے جلد ہی اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔ابتدائی پروازوں کی تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایئر دونوں شہروں سے دو پروازیں روزانہ شمالی علاقہ جات کیلئے روانہ کرے گی۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ مستقبل میں ان پروازوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان خوبصورت علاقوں تک رسائی حاصل ہو سکے۔ان پروازوں کیلئے محفوظ اور جدید طیارے ٹربو پراپ ہوائی جہاز استعمال کیے جائیں گے، جو خاص طور پر پہاڑی علاقوں کیلئے محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔
یہ طیارے ناصرف جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، بلکہ مشکل اور چیلنجنگ موسم میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ساؤتھ ایئر کی یہ پروازیں نا صرف مقامی ،بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کیلئے بھی پاکستان کے شمالی علاقی جات تک رسائی کو آسان بنائیں گی۔
یہ اقدام نا صرف سیاحت کو فروغ دے گا، بلکہ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔ ہوٹل انڈسٹری، مقامی گائیڈز اور دیگر کاروباروں کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔

Leave a reply