گرمی کی لہر اورمحکمہ موسمیات کی پر ی مون سون بارشوں کی پیشگوئی

0
37

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر،محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے بارشوں کا نیا سلسلہ 8 اپریل سے ملک میں داخل ہو گا، جو وقفے وقفے سے 11 یا 12 اپریل تک جاری رہے گا۔اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، راولپنڈی،اٹک ،چکوال،جہلم ،تلہ گنگ،میانوالی ،حافظ آباد اورگوجرانوالہ میں بارش کی توقع ہےجبکہ منڈی بہاؤالدین ،گجرات ،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد میں بارش کاامکان ہے۔دوسری جانب مری،گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےاورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply