پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان

0
12

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے8روپےفی لیٹرکمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونےسےملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے8روپےفی لیٹرتک سستی ہونےکاامکان ہوگیاہے۔
وفاقی حکومت اوگراکی سفارشات کےبعدقیمتوں سےمتعلق فیصلہ آج کرےگی۔ 16اپریل سےپیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں8روپے50پیسےتک کمی متوقع ہے،آئندہ پندرہ روزکیلئےہائی سپیڈڈیزل 6روپے96پیسےتک سستا ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ مٹی کاتیل 7روپے47پیسےجبکہ لائٹ ڈیزل 7روپے21پیسےتک سستاہونے کا امکان ہے،وزارت خزانہ وزیراعظم سےمشاورت کےبعدقیمتوں بارے نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔
یاد رہے کہ حکومت نےجنوری کےآخری پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں3روپے 47پیسے کااضافہ کیاتھاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 61پیسے مہنگا کردیاتھا۔پھرحکومت نے فروری کےپہلے پندرہ روز کے لئےپیٹرول کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکااضافہ کیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔پھرحکومت نےفروری کےآخری 13دنوں کےلئےپیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیاتھا۔اُس کےبعدپھروفاقی حکومت نےمارچ کےپہلےپندرہ روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیاتھا۔پھرحکومت نےاپریل کےپہلےپندرہ روزکےلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹرکمی کااعلان کیاتھاجس کےبعدپٹرول کی نئی قیمت 254روپے63پیسےمقرر کی گئی تھی،جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے64پیسےفی لیٹرپربرقراررکھی گئی۔

Leave a reply