فلمسٹارمیراکی بہن کینسرمیں مبتلا،ہسپتال میں زیرعلاج

0
101

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئراداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
تفصیلات کےمطابق فلمسٹار میرا کی بہن ان دنوں کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہے،سیدہ شائستہ عباس آج کل لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اداکارہ میرا نے برطانیہ کی ہائی کمشنر سے جذباتی اپیل کی ہے کہ انہیں لندن جانے کے لیے ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنی بیمار بہن کی تیمارداری کر سکیں۔
اداکارہ میراکاکہناہےکہ حکومت میرے لیے لندن کے ویزے کا بندو بست کر دے۔میرا لندن میں جانا بہت ضروری ہے وہاں بہن کی دیکھ بھال کرنا چاہتی ہوں۔
میرا نے اپنی بہن کی میڈیکل رپورٹس ویزا درخواست کے ساتھ جمع کرائی ہیں اور مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست کی ہے۔
اداکارہ میرا پر برطانیہ داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی انگریزی زبان کی غلطی اور غلط فہمی کی وجہ سے لگی تھی۔

Leave a reply