
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10کےساتویں گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کو47 رنزسےشکست دےکرایک اورفتح اپنےنام کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل10کےساتویں میچ میں ملتان سلطانزنےٹاس جیت کرپہلےاسلام آباد ونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آبادیونائیٹڈ نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کےنقصان پر 202رنزبنائےہدف کےتعاقب میں ملتان سلطانزکی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میچ کا ٹاس بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈکی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔
ملتان سلطانزکی اننگز:
ملتان سلطانزکی جانب سےکپتان محمدرضوان 38رنزبناکرنمایاں رہے، افتخار احمد 32رنزبناکروکٹ گنوا بیٹھے،جبکہ عثمان خان31رنزبناکرپویلین لوٹے،کامران غلام بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکےوہ 17رنزکی اننگز کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔
مائیکل بریسویل بھی کوصرف16رنزفراہم کرسکے،کرس جورڈن نے 5سکور کیے اسامہ میر1،شائی ہوپ 1، ڈیوڈ ولی 1 اور محمد حسنین بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےجیسن نے 4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،عمادوسیم نے2 شکار کیے جبکہ شاداب خان ،محمدشہزاد،نسیم شاہ اوررائلےمیریڈتھ نے1،1وکٹ لی۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےصاحبزادہ فرحان نےجارحانہ کھیل کامظاہرہ کیاوہ 53سکورکےساتھ نمایاں رہے، کولن منرو 48، رنزکی اننگزکھیل کرآؤٹ ہوگئے،جبکہ حیدر علی 33، کپتان شاداب خان 14، آندرے گوس 9 اور اعظم خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیسن ہولڈر دھواں دار 32 اور نسیم شاہ 1 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانزکی جانب سےکرس جورڈن نے2شکارکیےجبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آبادیونائیٹڈاسکواڈ:
(کپتان )شاداب خان، آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدر علی، اعظم خان ، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ اور رائلے میریڈتھ ٹیم کاحصہ تھے۔
ملتان سلطانزاسکواڈ:
(کپتان) محمد رضوان، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین ٹیم میں شامل تھے۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ بی بی کی قیادت میں قافلہ ریڈزون کی طرف گامزن
نومبر 26, 2024 -
آج موسم کیسارہےگامحکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
جولائی 27, 2024 -
مون سون کانیاسپیل:پی ڈی ایم اےنےخطرےکی گھنٹی بجادی
ستمبر 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔