
سعودی عرب جانیوالے پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر، مملکت آنیوالے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری،سعودی حکام نے تمام ایئر لائنز کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیدیا۔
سعودی عرب نے فضائی مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئےسعودی ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کیلئے سعودی عرب نے نئے قواعد و شرائط عائد کردیں۔نئی ایڈوائرزی کے مطابق اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی عرب کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت کے مطابق ایئر لائنز کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کیلئے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ائیرلائنز بورڈنگ نہ دیں۔
ترجمان سعودی ایوی ایشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کیخلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
کانگو:کشتی حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد148تک پہنچ گئی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔