9مئی ضمانت منسوخی کیس:وکیل لطیف کھوسہ کا4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے پر اعتراض

0
32

9مئی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نےچارماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکےحکم پراعتراض کردیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے9مئی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل لطیف کھوسہ نےموقف اختیارکیاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل ہوجائے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےریمارکس دئیےکہ فاضل کونسل ایسا مت کہیں۔ قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کا کہتا ہے۔
وکیل لطیف کھوسہ نےکہاکہ عدالت کے چار ماہ کے حکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہاکہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی۔
وکیل لطیف کھوسہ نےکہاکہ 9 مئی واقعات پر پانچ سو مقدمات درج کئے ہیں، پنجاب حکومت کے مطابق 24 ہزار ملزمان مفرور ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہاکہ چار ماہ ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلہ میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائےگا۔

Leave a reply