مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 11 کے صارفین کیلئے نیا اور کارآمد فیچر متعارف

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کے صارفین کیلئے نیا اور کارآمد فیچر متعارف کروا دیا۔ونڈوز 11 میں اب کسی بھی تصویر میں موجود ٹیکسٹ کو کاپی کرنا بہت آسان ہوگیا۔
مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کے صارفین کیلئے سکرین پر موجود تصاویر یا کسی بھی مواد سے ٹیکسٹ کو کاپی کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔ونڈوز 11 میں پہلے سے Optical Character Recognition (او سی آر) کا فیچر موجود ہے، مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ پہلے سنیپنگ ٹول سے سکرین شاٹ لیں ،جس کے بعد تصویر سے ٹیکسٹ کو کاپی کیا جاسکتا ہے، تاہم اب مائیکرو سافٹ نے سنیپنگ ٹول میں ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس کے بعد ٹیکسٹ کو کاپی کرنے کیلئے سکرین شاٹ لینے کی ضرورت نہیں ۔
ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔اس نئے فیچر کے بعداب اس ٹول میں بار کے اندر ٹیکسٹ ایکسٹریکٹر آپشن بھی موجود ہوگا ،جس پر کلک کرکے صارفین کسی بھی تصویر یا مواد سے ٹیکسٹ کو کاپی کرسکیں گے۔یہ فیچر ابھی مائیکرو سافٹ کے پاور ٹوائز سیوٹ آف ٹولز میں موجود ہے، جو ایڈوانس ونڈوز صارفین کو دستیاب ہوتا ہے۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس فیچر کو بتدریج ونڈوز 11 کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا ،جو کچھ عرصے میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
کھلونے کے نام پر لاکھوں کی لگژری مرسڈیزگاڑی متعارف
اکتوبر 11, 2025واٹس ایپ کا نیا فیچر سٹیٹس کوئسچن متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مارچ 14, 2024 -
ون ڈےسیریز،پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزپہنچ گئی
اگست 5, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔