علامہ اقبال کاآج 87 واں یوم وفات قومی جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

0
16

مصورِ پاکستان، شاعر مشرق، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کاآج 87 واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے۔
بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان اور پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو خالق حقیقی سے جا ملے اور آپ کو لاہور کی بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔
اردو اور فارسی کے ممتاز شاعرہونے کیساتھ علامہ اقبال کابحیثیت ِ سیاستدان اہم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں پیش کیا تھا۔ علامہ اقبال کے پیش کردہ نظریہ پاکستان کی وجہ سے انہیں مفکر و مصور پاکستان پکارا جاتا ہے، اگرچہ وہ قیام پاکستان سے قبل ہی اس جہان ِفانی سے کوچ کر گئے تھے۔
علامہ اقبال کوپاکستان کے قومی شاعر کا درجہ حاصل ہے،بطورِ شاعر علامہ اقبال کی مشہور تصانیف میں بانگ درا،بال جبریل،ضرب کلیم،پیام مشرق اور دیگر قابل ِ ذکر ہیں۔

Leave a reply