پوپ فرانسس کی موت کی وجہ کیا بنی؟تفصیلات سامنےآگئیں

0
7

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کی وجہ کیابنی؟تفصیلات سامنےآگئیں۔

رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں سربراہ پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کی موت کی وجہ کےبارےمیں ویٹیکن کا بیان سامنے آگیا۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ ویٹی کن سٹی نے پوپ فرانسس کےبارےکہاکہ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کےبعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر  “اربے ایٹ اوربی” (Urbi et Orbi) میں دعا ادا کی اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

ویٹیکن نےبتایاکہ پوپ فرانسس کی موت فالج اوردل بندہونےکی صورت میں ہوئی۔پوپ فرانسس پچھلے کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے۔
ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کی آخری رسومات Basilica of Santa Maria Maggiore میں ادا کی جائیں گی جس کی انھوں نے خود وصیت میں ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ وہ پہلے پوپ ہوں گے جنہیں ویٹی کن کے باہر دفن کیا جائے گا، ان کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔

Leave a reply