
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10 کے گروپ میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو33رنز سے شکست دےکرایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
ملتان سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل 10کےبارہویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نے ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاجوکہ کافی مثبت ثابت ہوا۔ملتان سلطانزنےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20اوورزمیں 5وکٹوں کےنقصان پر228رنزبنائےہدف کےتعاقب میں لاہورقلندرزکی ٹیم 9وکٹوں کےنقصان پر195رنزپرڈھیرہوگئی ۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
لاہورقلندرزکی جانب سےاننگزکاآغازفخرزمان نےکیابائیں بازو کے بلے باز فخرزمان نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کیااورٹیم کو32رنزفراہم کئے،جبکہ عبداللہ شفیق 18رنزکی اننگزکھیل کرپویلین لوٹ گئےمحمدنعیم نےٹیم کےسکورمیں 11رنزکااضافہ کیااورآؤٹ ہوگئے۔
ڈیرل مچل 19رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےپھرسیم بلنگزنےجارحانہ اندازاپنایااورٹیم کو43رنزفراہم کیےآصف آفریدی 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 2، رشاد حسین 2 جبکہ حارث رؤف 1 سکور پر پویلین لوٹے۔قلندرز کی جانب سے سکندر رضا ناٹ آؤٹ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانزکی جانب سےعبیدشاہ نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسامہ میراورمائیکل بریسویل نے2،2شکارکیےجوش لٹک اور ڈیوڈ ولی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ملطان سلطانزکی اننگز:
ملتان سلطانزکی جانب سےیاسرخان نے قلندرزکےباولرزپرخوب لاٹھی چارج کیا، یاسرخان نے87رنزکی اننگز کھیلی ،جبکہ عثمان خان نےبھی جارحانہ انداز اپنایا اورٹیم کو39رنزفراہم کیے۔کپتان محمدرضوان نے32 رنزکی اننگزکھیلی اورپویلین لوٹ گئے۔
ایشٹن ٹرنر15رنزبناکرآؤٹ ہوئے اورمائیکل بریسویل بھی 9رنزپروکٹ گنوابیٹھے،جبکہ افتخار احمد نے جارحانہ اندازاپنایااور40رنزکی شاندار اننگزکھیلی کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
قلندرزکی جانب سےرشادحسین نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔
ملتان سلطانزکااسکواڈ:
(کپتان )محمدرضوان، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اورجوشوا لٹل ٹیم کاحصہ تھے۔
لاہورقلندرزاسکواڈ:
(کپتان)شاہین آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز ، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان اور آصف آفریدی ٹیم میں شامل تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔