دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعداد و شمار جاری

پاکستان کےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟واپڈا نے ملکی دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 39 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 300 کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 47 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 61 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 61 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 18 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک ہے۔
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 22 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 400 کیوسک ہے، تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1431.43 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 43 ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1129.60 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 643.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
غیرقانونی مقیم غیرملکی افغان باشندوں کی واپسی کاعمل جاری
مارچ 21, 2025 -
بنگلہ دیش کرکٹ اےٹیم پاکستان پہنچ گئی
اگست 10, 2024 -
9مئی کیسز:عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کردیا
جون 16, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔