
پاکستان کی جانب سےفضائی حدودبندہونےپربھارتی ایئرلائنزمشکلات کاشکار ،مودی سرکارسےمددمانگ لی۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کی جانب سےبھارتی ایئرلائنزکیلئےفضائی حدودبند ہونےپربھارتی فضائی کمپنیوں کاخسارہ دن بدن بڑھنےلگا، ایئرانڈیاکو سالانہ 600ملین ڈالرکےاضافی اخراجات کاسامنا کرنا پڑے گا،پروازوں کے دورانیےاورایندھن میں بےتحاشااضافہ ہوگیا۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ صورتحال زیادہ عرصہ رہی توبھارتی فضائی کمپنیوں کی کمرٹوٹ جائے گی، بھارتی ایئرلائنزکےایک ہفتےمیں 5ارب سےزائدپاکستانی ڈوب گئے،ایک ہفتےمیں بھارتی ایئرلائنزکی 700سےزائدپروازیں متاثر ہوئیں۔
رپورٹ کےمطابق ایئرانڈیاکوروزانہ 20کروڑ روپےکانقصان اٹھاناپڑھ رہاہے،قازقستان اورازبکستان کے لئےبھارتی طیارےاڑان بھرنےسےقاصرہیں،پاکستانی فضائی حدودکے4اہم روٹس بھارتی ایئرلائنزکی اہم گزرگاہ تھے،یورپ،امریکا،کینیڈااورروس کیلئےپروازیں طویل راستے اختیار کرنے پر مجبورہیں، یورپ، امریکا،کینیڈااورروس کیلئےسفرکادورانیہ بھی گھنٹوں بڑھ گیا،امریکااوریورپ جانےوالی ایک پرواز کا خرچہ 29لاکھ روپے تک بڑھ گیا،فضائی کمپنیوں نےمودی سرکارسےمددمانگ لی،بھارتی ایئرلائنز نے نقصان کم کرنےکیلئےسبسڈی کامطالبہ کردیا۔
برازیل کا غیر ملکی طلبا کیلئےسکالرشپ کا اعلان
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی
مارچ 26, 2024 -
بچوں کی موجیں،پنجاب میں موسم سرماکی تعطیلات کاشیڈول جاری
نومبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔