
گرین پاکستان انیشیٹیو، طلبا و طالبات کیلئے خصوصی ہدایات جاری ، سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے اب طلبا و طالبات بھی حصہ ڈالیں گے، ہر طالبعلم کو انوائرمنٹ ایمبسڈر بنانے کے اقدامات، محکمہ جنگلات کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 10 لاکھ سے زائد معیاری پودوں کی مفت فراہمی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نصاب میں ماحول کے تحفظ،جنگلات و جنگلی حیات اور نیچرل ایکوسسٹم کی حفاظت اور بحالی کے لیے اسباق رکھے جائیں گے۔پنجاب بھر کے ہر ضلع میں شجر کاری کے لیے مقرر کردہ اہداف کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی، پنجاب حکومت کی ماحول دوست پالیسی کے تحت تمام سرکاری اداروں میں شجرکاری لازمی قرار دی گئی شجرکاری مہم کے تحت عوامی مقامات، گرین بیلٹس اور سکول گراؤنڈز میں ہریالی کا اضافہ ہو گا۔
سرسبز پنجاب صرف خواب نہیں، پالیسی کا بنیادی ستون ہے، شجرکاری میں طلبا و طالبات کی شمولیت ماحولیاتی تحفظ کی طرف عملی قدم ہو گا۔سکولوں، کالجوں اور جامعات میں رضاکارانہ شجرکاری سرگرمیوں سے طلبہ کا بڑھتا ہوا جذبہ قابلِ تحسین ہے ،ماحولیاتی بہتری کے لیے طلبا،اساتذہ،کمیونٹی اورنئی نسل کو شراکت دار بناناہوگا۔
نوجوان نسل درختوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرے، یہ قومی اثاثہ ہیں، پودا لگانا ایک دن کا عمل مگر فائدہ نسلوں تک ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔