ملک کے کن علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے؟موسم کی پیشگوئی

0
114

ملک کے کن علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a reply