جاپانی ایئرپورٹ جہاں 30 برس میں کسی مسافر کا سامان گم نہیں ہوا

0
12

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر، دنیاکا منفرد ایئرپورٹ، جہاں گزشتہ30 برس میں کسی مسافر کا سامان گم نہیں ہوا۔خوبصورت ایئر پورٹ کے بارے میں جان کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔
عام طور پر ایئر پورٹس پر سامان گم ہو جانا ایک عام مسئلہ ہے۔ امریکا میں ٹرانسپورٹیشن اسٹیٹسٹکس بیورو کے مطابق ہر سال اندرونِ ملک پروازوں میں تقریباً 30 لاکھ بیگز گم ہو جاتے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں سامان سنبھالنا ہو تو کچھ سامان کا گم ہونا خارج از امکان نہیں، لیکن جاپان کے ایک مصروف ایئر پورٹ پر گزشتہ 30 سال میں ایک بھی بیگ نہ کھونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
جاپان کے کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر سال لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے، لیکن یہاں ایسا نظام ہے، جس کے تحت کسی بھی مسافر کا سامان گم ہونے کا امکان تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
کنسائی انٹرنیشنل ایئر پورٹ اوساکا شہر کو خدمات فراہم کرتا ہے، ستمبر 1994 میں اوساکا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھیڑ کم کرنے کیلئے اس ایئر پورٹ کو کھولا گیا اور تب سے اب تک سالانہ لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت جاری ہے۔
کنسائی ایئر پورٹ کے عملے کو مسافروں کا سامان انتہائی مہارت سے سنبھالنے پر فخر ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کبھی ایک بھی بیگ نہیں کھویا۔یہ جاپان کا ساتواں مصروف ترین ایئر پورٹ ہے اور یہاں سالانہ 2 سے 3 کروڑ کے درمیان مسافر آتے ہیں، اس لیے یہ ریکارڈ کم ٹریفک کی وجہ سے نہیں، بلکہ ایک بہترین سسٹم کی بدولت قائم ہوا ہے۔ اس نظام میں بیگز کو اس طرح ترتیب دینا شامل ہے کہ وہ نہ تو خراب ہوں اور نہ ہی گنتی میں مشکل ہو ،بلکہ یہاں سامان کی گنتی کئی بار کی جاتی ہے۔
کنسائی ایئر پورٹ پر عملہ مسلسل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جتنے بیگز چیک اِن کیے گئے تھے۔ اترنے پر بھی ان کی تعداد اتنی ہی ہو، اگر ان میں سے کوئی بیگ غائب ہو تو فوراً طیارے کے کارگو یا سکریننگ روم میں اس کی تلاش کی جاتی ہے، اس سب کا مقصد ناصرف سامان کھونے سے بچانا ہے، بلکہ تمام بیگز کو طیارہ لینڈ ہونے کے صرف 15 منٹ میں کلیم ایریا تک پہنچانا بھی ہے۔اپنے 30 سال کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ کنسائی ایئر پورٹ 8 بار بہترین بیگیج ڈیلیوری کا بین الاقوامی ایوارڈ بھی جیت چکا ہے۔

Leave a reply