مریم اورنوازشریف کی تصاویری اشتہارات کاکیس:عدالت کا اظہار ناراضگی

0
103

قومی خزانےسےمریم نواز اور نواز شریف  کی  تصاویرکیساتھ اشتہارات دینے کےکیس میں عدالت نے جواب جمع نہ کرانےپراظہار ناراضگی کیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدرنےاپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی ملک احمدبھچرسمیت دیگرکی قومی خزانےسےمریم نوازاورنوازشریف کی تصاویرکیساتھ اشتہارات دینےکےخلاف درخواستوں پرسماعت کی۔
لاہورہائیکورٹ نےچیف سیکرٹری سمیت دیگرکی جانب سےجواب جمع نہ کروانے پراظہارناراضگی کیا۔
عدالت نےریمارکس دئیےکہ عزت کرتےہیں آپ عدالتوں کی جواب جمع نہیں کروارہے،آپ عدالتی احکامات کوجوتےکی نوک پررکھتےہیں۔
عدالت نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوفوری طلب کرلیا۔
جسٹس فاروق حیدرنےکہاکہ عدالت کوبتائیں کیوں جواب جمع نہیں کرایاگیاورنہ ان درخواستوں کافیصلہ کیاجائےگا۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ عوامی ٹیکسوں کےپیسوں کوذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیاگیا۔

Leave a reply