سائنسدانوں کا انوکھا تجربہ ! شارک مچھلیاں اب سمندری طوفانوں کی پیش گوئی میں مدد دیں گی

0
110

امریکی ریاست ڈیلاویئر کی ایک یونیورسٹی کے محققین نے سمندری تحقیق کے لیے شارک مچھلیوں کا منفرد استعمال شروع کر دیا ہے۔ سائنسدان شارکس پر چھوٹے سینسر نصب کر رہے ہیں جو سمندر کے درجہ حرارت، نمکیات اور گہرائی سمیت اہم معلومات ریکارڈ کریں گے۔
یہ سینسر شارکس کے سمندر میں تیرنے کے دوران ڈیٹا جمع کریں گے، جسے سیٹلائٹس کے ذریعے سائنسدانوں تک پہنچایا جائے گا۔
محققین کا کہنا ہے کہ شارکس سے حاصل ہونے والا یہ قیمتی ڈیٹا مستقبل میں سمندری طوفانوں کی پیش گوئی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a reply