لاہور میں جشنِ آزادی کا بڑا اہتمام، مینارِ پاکستان پر آتش بازی ہوگی

0
6

لاہور: 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب مینارِ پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ تاریخی مقام کو سبز، سفید اور ہلالی رنگوں کی روشنیوں سے سجایا جائے گا۔

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی احمد عثمان جاوید نے گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا اور یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ یومِ آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک آنے والے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی نے متعلقہ افسران کو انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے اور تمام ضروری اقدامات مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ایم ڈی تسلیم اختر راؤ اور احمد سعید منج بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ متعلقہ ڈائریکٹرز نے یومِ آزادی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Leave a reply