
میہڑ میں چائے پینے کے بعد ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا، جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی وجہ میڈیکل رپورٹس کے بعد سامنے آئے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں مزید علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔















