ملکی دفاع ناقابل تسخیر:پاکستان کورواں سال چینی جے-35 طیاروں کی پہلی کھیپ ملنے کی توقع

0
3

پاکستان کو 2026 کے دوران چین کے جدید ترین جے-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 4 سے 12 طیارے فراہم کیے جا سکتے ہیں، جبکہ پہلی ڈیلیوری رواں سال کے آخر تک متوقع ہے۔
پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ گروپ کیپٹن سلطان ایم ہالی نے کہا ہے کہ جے-35 میں پاکستان کی دلچسپی محض ایک نیا لڑاکا طیارہ حاصل کرنے تک محدود نہیں بلکہ یہ پانچویں نسل کی فضائی صلاحیتوں کے مکمل نظام میں داخل ہونے کی کوشش ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے چینی دفاعی ٹیکنالوجی پر انحصار کر رہا ہے، جن میں جے ایف-17 تھنڈر اور جے-10 سی ای جیسے طیارے شامل ہیں، جس کے باعث جے-35A کی خریداری کے امکانات زیادہ ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چین کی جانب سے فراہم کردہ مکمل دفاعی نظام بھی پاکستان کے لیے پرکشش ہے، جس میں کے جے-500 ائیر بورن وارننگ سسٹم اور ایچ کیو-19 میزائل دفاعی نظام شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جدید سسٹم پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔

Leave a reply