محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس: 78 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دیدی گئی

0
3

وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شہداء اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہداء اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے جبکہ شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔

Leave a reply