دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

0
7

جدید سفری سہولت میں اہم پیشرفت،دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس کی تعمیر پر کتنی لاگت آئے گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دبئی کے بلیو لائن میگا پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 56 ارب درہم، یعنی 43 کھرب روپے سے زائد ہوگی۔
دبئی حکام کے مطابق یہ میٹروسٹیشن زمین سے 74 میٹر بلند ہوگا اور اس کی تعمیر 2029 میں مکمل ہوگی۔ یہ میٹرو سٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا، جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 کو کیا جائے گا۔بلیو لائن کا ٹریک 130 کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ دبئی کے 9 اہم علاقوں کو جوڑے گا۔
دبئی حکام کے مطابق بلیو لائن کے 14 اسٹیشنز ہوں گے، جن میں سے 5 زیر زمین ہوں گے۔دبئی کی بلیو لائن کے اہم انٹرچینج سٹیشنز جداف، راشدیہ اور انٹرنیشنل سٹی ہوں گے، جبکہ یہ دبئی کے علاقوں مردف، ورقا، انٹرنیشنل سٹی، سیلیکون اویسس، انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی، فیسٹیول سٹی، دبئی کریک ہاربر اور راس الخور انڈسٹریل ایریا کو آپس میں منسلک کرے گی۔
دبئی کریک کو عبور کرنے کیلئے بلیو لائن کا 1.3 کلومیٹر طویل پل ( ٹریک ) بھی تعمیر کیا جائے گا ، جو دبئی کریک کے اوپر بنایا جانیوالا پہلا میٹرو ٹریک ہوگا۔دبئی میٹرو پہلے ہی ریڈ اور گرین لائن کے ذریعے لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے، جبکہ بلیو لائن کے سٹیشنز مزید جدید ہوں گے۔

Leave a reply