اسلامی جمہوریہ خداکی مرضی سےصہیونی حکومت پرفتح حاصل کریگا، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکہاہےکہ اسلامی جمہوریہ خداکی مرضی سےصہیونی حکومت پرفتح حاصل کریگا۔
ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےقوم سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ایران کااسرائیل کوجواب قوم کومبارک ہو،مسلح افواج طاقت سےصہیونی حکومت کوکمزورکردےگی،صہیونی حکومت اس جرم سےبچ نہیں پائےگی،ایرانی عوام کو یقین دلاتاہوں،کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی۔
انہوں نےمزیدکہاکہ صہیونیوں کےلئےزندگی ضرورتلخ ہوجائےگی،صہیونی حکومت اپنےاس گھناؤنےجرم سےمحفوظ نہیں رہےگی،ایرانی عوام ہمارےساتھ ہیں۔اسلامی جمہوریہ خداکی مرضی سےصیہونی حکومت پرفتح حاصل کریگا،ایرانی قوم یقین رکھے۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکمانڈوز،سائنسدانوں اورمتعددشہریوں کی شہادت پرافسوس کااظہارکیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے 200 لڑاکا طیاروں کے ساتھ ایران کی 100 سے زیادہ تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت متعدد اہم کمانڈوز اور 6 جوہری سائنسدان سمیت 86 افراد جاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوئےتھے۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔