
پاکستان عالمی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ،بھارت کی پاکستان کو( فیٹف )گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) اجلاس میں بھی پاکستان کیخلاف بھارت کی کوششیں ناکام رہی۔ پاکستان عالمی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتی وفد پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کروانے کی کوشش کرتا رہا لیکن فیٹٖف نے اس کے برعکس فیصلہ کیا۔ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
اجلاس میں چین نے پاکستان کو ریلیف دینے کیلئے وکالت کی۔ ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی حمایت کی ۔
بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ رکن ممالک نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔
واضح رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارتی سفارتی وفود نے مختلف ممالک میں پاکستان کےخلاف زہر افشانی کی لیکن کسی بھی ملک نے بھارت کے سفارتی وفد کے بیانیے کو پذیرائی نہیں دی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے، عالمی بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض کی منظوری دیدی ہے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔