نئی گاڑی اور روزگار:محکمہ ٹرانسپورٹ کی ای ٹیکسی منصوبہ پرعملدرآمد کی تیاری

نئی گاڑی کیساتھ روزگار کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،محکمہ ٹرانسپورٹ کی ای ٹیکسی منصوبہ پرعملدرآمد کی تیاری، ای ٹیکسی منصوبہ کی پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے عملدرآمد کی تیاری کرلی۔
نیسپاک نےمنصوبے پرعملدرآمد کا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل تیارکرلیا۔
سرکاری دستاویز کےمطابق پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 11 سو ای ٹیکسیزدی جائیں گی،ٹیکسیز فلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کو دی جائیں گی،پنجاب حکومت گاڑیوں کا مارک اپ ٹوکن ٹیکس، رجسٹریشن فیس ادا کرے گی۔منصوبے کے تحت ایک ہزارگاڑیاں فلیٹ آنرزکو دی جائیں گی،ہرفلیٹ آنرکم سے کم دس گاڑیاں لینے کا پابند ہوگا۔
پالیسی کےمطابق 100ای ٹیکسیز افرادی سطح پر دی جائیں گی،منصوبے میں 30 ای ٹیکسز خواتین کیلئے بھی رکھی گئیں ہیں۔فلیٹ آنرزکو ای ٹیکسی کا چالیس فیصدبطورڈائون پیمنٹ اداکرناہوگا،بقیہ ادائیگی بینک آف پنجاب کرے گا، انفرادی سطح پر مرد کوٹہ پر 30 ،جبکہ خواتین کوٹے کی ای ٹیکسیز کیلئے 40 فیصد ڈائون پیمنٹ کرنا ہوگی۔ای ٹیکسز کیلئے پی آئی ٹی بی پورٹل پردرخواستیں جمع کروائی جائیں گی، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 11 سو ای ٹیکسز دی جائیں گی۔
ای ٹیکسیز کے لیےشارٹ لسٹ کیےگئےسپلائرزسپیئر پارٹس اورسروس سنٹرزکا قیام کریں گے،ای ٹیکسی سپلائراہم جگہوں پرچارجنگ پوائنٹس کے قیام کا بھی پابند ہوگا،ہر 25گاڑیوں کیلئےایک چارجنگ سٹیشن کا قیام بھی سپلائرکرے گا،ای ٹیکسی کم سی کم ایک چارج میں تین سو کلومیٹرکا فاصلہ طے کر سکے گی۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔