ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر: ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

0
9

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر، پاکستان ریلویز نے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا۔محکمہ ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں 3 فیصد، جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ اضافہ 20 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
ریلوے حکام کے مطابق اضافے کا مقصد ریلوے کے آپریشنل اخراجات میں توازن پیدا کرنا اور خدمات کی بہتری کیلئے وسائل بڑھانا ہے۔ریل کا سفر رومانوی ہونے کیساتھ آرام دہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کیلئے روزانہ ہزاروں مسافر ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے کے زیادہ تر ٹرینیں آؤٹ سورس ہونے کی وجہ سے ان کا کرایہ پہلے ہی زیادہ ہے، جبکہ پاکستان ریلویز کے زیر انصرام چلنے والی ٹرینوں کا کرایہ بھی بار بار بڑھایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ریل کے مسافروں کا ٹرینوں میں سفر کا رجحان کم ہو ا ہے۔

Leave a reply