آئی سی سی نےٹی ٹوئنٹی ویمنزپلیئرزکی رینکنگ جاری کردی

0
5

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نےٹی ٹوئنٹی ویمنزپلیئرزکی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کےمطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرزمیں آسٹریلیاکی بیتھ مونی کاپہلانمبر برقرار جبکہ بھارت کی سمریتی مندھاناایک درجےترقی کےبعد تیسرےنمبرپرآگئیں،سمریتی مندھانانے کیرئیر کے بہترین 771ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرلیے۔
رینکنگ کےمطابق ٹاپ 30میں پاکستان کی کوئی بیٹرشامل نہیں ہے،ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کاپہلانمبربرقراررہا،آسٹریلیاکی اینابیل سدرلینڈایک درجےترقی کےبعددوسرےنمبرپرآگئیں،انگلینڈکی لارین بیل دودرجےترقی کے بعدچوتھےنمبرپرآگئیں۔ویسٹ انڈیزکی ایفی فلیچردودرجےترقی کےبعد 10نمبر پرآگئیں،پاکستان کی نشرہ سندھوکا8واں نمبربرقرارہے۔

Leave a reply