ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ،پاکستان کی مسلسل پانچویں کامیابی

0
7

ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ کےپانچویں میچ میں پاکستان نےمالدیپ کوشکست دےدی۔
جنوبی کوریامیں جاری ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ کےپانچویں میچ میں پاکستان گرلزنےمالدیپ کو شکست دےدی۔مالدیپ نےپاکستان کےخلاف 39گول کیےجواب میں پاکستان نے49گول کرکےایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان سیمی فائنل میں اپنےہی گروپ کی نمبر4پوزیشن پرموجودجاپان سے کھیلے گا،چیمپئن شپ میں رینکنگ کی بنیادپر2گروپس بنائےگئے ہیں۔ پاکستان پول بی میں دس پوائنٹ کےساتھ سرفہرست ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان پہلےہی چارمیچوں میں کامیابی حاصل کرکےایونٹ کےسیمی فائنل میں جگہ بناچکاہے۔

Leave a reply