دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے،محفوظ مستقبل کیلئےاس کوشکست دیناہوگی،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےمحفوظ مستقبل کےلئے دہشتگردی کوشکست دیناہوگی۔
اسلام آبادمیں پالیسی ریسرچ انسی ٹیوٹ سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھاکہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا،پاکستان دہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائیاں کررہاہے،پاکستان کی ڈکشنری میں سرینڈرکرناشامل نہیں، پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں 92ہزارافرادکوسپردخاک کیا۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے،دودہائیوں سےمسلح افواج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں مؤثرکردار ادا کیا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہاہے،محفوظ مستقبل کیلئےدہشتگردی کوشکست دیناہوگی،ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنزنے دہشتگردوں کی کمر توڑی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ ڈیجیٹل پروپیگنڈاعصرحاضرکاایک پیچیدہ چیلنج ہے،بےنظیربھٹونےآخری تقریرمیں کہاتھادہشتگردسوات میں اپناجھنڈا لگانا چاہتے ہیں،محترمہ بےنظیربھٹونےدہشتگردوں کےخلاف ریلیاں نکالیں ،گزشتہ سال دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز کے 600 سےزائد اہلکار شہید ہوئے،دہشتگردی کیخلاف ملٹری ایکشن کےساتھ ان علاقوں میں سرمایہ کاری بھی کرناہوگی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی65فیصدآبادی کی عمر30سال سےکم ہے، نوجوانوں کوفائروال کے بجائے تیزرفتارانٹرنیٹ دینےکی ضرورت ہے،طالبان حکومت آنےکےبعدافغان سرزمین سےپاکستان پرہونے والے حملوں میں 40فیصداضافہ ہوا،عبوری افغان حکومت نےجس طرزعمل کامظاہرہ کیاہےوہ دوحہ معاہدےکے برخلاف ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔