سردی کتنےروزکی مہمان ،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
105

محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہےکہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں سرد اور خشک موسم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک اور مطلع صاف رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے میدانی علاقوں لاہور، فیصل آباد میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24°C سے 28°C تک جا سکتا ہے۔جبکہ شہرقائد کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جہاں دن کا درجہ حرارت 30°C سے تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسم انتہائی سرد رہے گا۔ کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a reply