پاکستان میں 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

بارشیں ہی بارشیں، 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنےکاامکان ہے، شہر میں کئی مقامات پربارش کی توقع ہے، اُدھرمری ،گلیات، راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال اورگجرات میں بھی بارش متوقع ہے،جبکہ گوجرانوالہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،شیخوپورہ،قصوراوراوکاڑہ میں بارش کاامکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو ہم ایک شدید بارشوں کےسپیل کی امیدکررہےہیں،وہ بالائی علاقوں میں بھی ہوگا اورجنوبی علاقوں میں بھی ہوگا،اس سےمختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے،واٹر لیول ڈیمز میں بہتر ہوگا۔
موسم کی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کوممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
موسم کی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا،بالائی علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،این ڈی ایم اے کےمطابق لاہور،سیالکوٹ اور نارووال میں اربن فلڈنگ جبکہ ڈییرہ غازی خان کےنالوں میں طغیانی آسکتی ہے،تمام متعلقہ اداروں کوممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔