ایپل کا سب سے پتلا آئی فون17 ایئر کیسا ہوگا؟تازہ ترین لیکس

0
3

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر،ایپل کا سب سے پتلا آئی فون17 ایئر کیسا ہوگا؟تازہ ترین ویڈیو لیک نے سب کو حیران کر دیا۔
ایپل کی جانب سے ستمبر 2025 میں آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔یہ سیریز معمول کے آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور 17 پرومیکس کے ساتھ کمپنی کے سب سے پتلے سمارٹ فون آئی فون 17 ائیر پر مشتمل ہوگی۔اس بہت زیادہ پتلے فون کے بارے میں کافی کچھ پہلے ہی سامنے آچکا ،مگر اب اس کے ڈمی یونٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں اس فون کو ہر زاویے سے دکھایا گیا ہے۔
آئی فون 17 ائیر کے بارے میں مختلف لیکس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موٹائی محض 5.5 یا 5.65 ملی میٹر ہوگی۔اگرچہ یہ واضح تو نہیں کہ موٹائی کتنی ہوگی؟ مگر پھر بھی یہ فون متاثر کن حد تک پتلا ہوگا اور اس کا وزن بھی محض 145 گرام ہوگا۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی ،جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 سٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے، جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی،یعنی اب تک کوئی اور ایسا سمارٹ فون تیار نہیں ہوا، جس میں کوئی پورٹ موجود نہ ہو،یوں یہ دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون ہونے کے ساتھ پہلا پورٹ فری فون بھی ہوگا۔

Leave a reply