صدرمملکت نےورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس جاری کردیا

0
3

صدرمملکت آصف علی زرداری نےورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2025جاری کردیا۔جس کااطلاق پورےملک پرہوگااورفوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔
آرڈیننس کےمطابق اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارےکی حیثیت رکھے گی ،مقدمات دائرکرسکےگی،اتھارٹی جائیدادرکھ سکےگی،خریدوفروخت اور معاہدے کرسکےگی،اتھارٹی کاصدردفتراسلام آبادمیں ہوگا،کہیں بھی علاقائی دفاترقائم کرسکےگی،اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات،سروس فراہم کنندگان کےلئےلائسنس جاری،معطل یامنسوخ کرسکےگی،اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی اورضابطہ کارکےلئےضوابط بنائےگی۔
آرڈیننس میں کہاگیاکہ اتھارٹی منی لانڈرنگ اوردہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کےلئےاقدامات کرےگی،اتھارٹی تحقیقات کےاختیارات اور انضباطی کارروائیاں اورجرمانےعائدکرسکےگی،اتھارٹی امورکو چلانےکے لئے ایک بورڈہوگاجواتھارٹی کااعلیٰ پالیسی سازادارہ ہوگا،اتھارٹی بورڈکاچیئرمین دوارکان وزارت خزانہ اوروزارت قانون سےہوں گے،بورڈاپنی منظوری سے مزیدارکان کومشیرکےطورپرشامل کرسکتاہے،اتھارٹی کےبورڈچیئرمین اور غیر سرکاری ارکان کی مدت ملازمت تین سال ہوگی۔
آرڈیننس میں مزیدکہاگیاکہ کوئی بھی شخص ورچوئل اثاثہ جات سےمتعلق سروس فراہمی کےلئےبغیرلائسنس کام نہیں کرسکےگا،بغیرلائسنس کام کرنےوالاشخص جرم کامرتکب قرارپائےگا،جرمانہ عائدہوسکتاہے،لائسنس کاخواہش مندشخص اتھارٹی کومقررہ فیس کےساتھ درخواست دےگا،درخواستگزارکی مالی،انتظامی قابلیت،مجرمانہ ریکارڈنہ ہونےکی جانچ پڑتال اتھارٹی کرےگی،اتھارٹی ضابطے کی خلاف ورزی ،مالی استحکام میں ناکامی پرلائسنس منسوخ کرسکےگی،اتھارٹی کو معائنہ کرنے،ریکارڈطلب کرنےاورفریقین کوطلب کرنےکااختیارہوگا،اتھارٹی خلاف ورزی پرسروس بندکرنےاورلائسنس معطل کرنےکےاحکامات جاری کرسکےگی،اتھارٹی عدالت یاقانون نافذکرنےوالےاداروں سےمددلے سکے گی۔صارفین کےمالی اثاثوں کی حفاظت،شکایات کاازالہ اور فراڈ سے بچاؤ کے لئےمناسب اقدامات ہوں گے۔

Leave a reply