سیلاب سےجانی نقصان پرافسوس ہے،متاثرین کی ہرممکن مدد کرینگے،ٹرمپ

0
7

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ سیلاب سےجانی نقصان پرافسوس ہے،متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسیلاب سےمتاثرہ ریاست ٹیکساس کادورہ کیا۔دورےکےدوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نےریسکیوآپریشن میں شامل اہلکاروں اورافسران کی تعریف کی ۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ کوسٹ گارڈزکےعملےنےکیمپ مسٹک سے169بچوں کوبچایا،سیلاب سےجانی نقصان پرافسوس ہے،پہلےکبھی ٹیکساس میں ایسی تباہی نہیں ہوئی،ایک سال قبل امریکابےجان تھا،اب اہمیت بحال ہوئی،امریکی تاریخ کےبدترین سیلاب کاسامناکرناپڑا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ انتظامیہ نےبہترین اندازمیں فرائض سرانجام دئیے،سیلاب خوفناک تھا،اس طرح کاواقعہ پہلےکبھی نہیں ہوا،کوسٹ گارڈزنے169بچوں کی جان بچائی،ٹیکساس کےعوام نےمشکل وقت میں اتحاد کا مظاہرہ کیا،ہم متاثرین کی ہرممکن مددکریں گے،ریسیکوورکرنےبہترین کام کیا،ان کےکام کوسراہتا ہوں۔

Leave a reply