
طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ،پنجاب میں آٹھویں جماعت کے طلبا کیلئے بورڈ امتحانات دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ فیصلہ پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔
اجلاس میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔اس کے علاوہ اجلاس میں پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ذہن نشین رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 سال قبل ختم کر دیے گئے تھے۔
کراچی:عمارت گرنےکاکیس:10ملزمان عدالت میں پیش
جولائی 14, 2025بارش کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟
جولائی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔