پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت بھی مشکل

0
3

پاکستان نےجونیئرہاکی ٹیم کوورلڈکپ کھیلنےکےلئےبھارت نہ بھیجنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق 29نومبرسےبھارت میں شیڈولڈایوانٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی پول میں ہیں،پہلےہی ایشیاہاکی کپ میں قومی ٹیم کوشرکت کےلئےاین اوسی نہیں دیاگیا،کسی بھی سپورٹس ٹیم کورواں برس ہمسایہ ملک جانےکی اجازت نہیں ملےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے اجازت نہ ملنے سے متعلق پی ایچ ایف کو آگاہ کیا جا چکا ہے، پی ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن اب اس متعلق باضابطہ اعلان کرے گی، پی ایچ ایف کو بتا دیا گیا ہے کہ رواں برس کوئی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
یاد رہے کہ ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک کھیلا جانا ہے، پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

Leave a reply