مون سون کی شدیدلہرموجودہے،وزیراعلیٰ کی ہدایت پرتمام محکمےالرٹ ہیں،عظمیٰ بخاری

0
8

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخار ی نےکہاہےکہ اس وقت مون سون کی شدید لہر موجودہے،وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرتمام محکمےالرٹ ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ اس وقت ملک میں مون سون کی شدیدلہرموجودہے،پنجاب،کےپی اورسندھ میں شدیدبارشیں ہورہی ہیں،بارشوں کےدوران واساکاعملہ نکاسی آب میں مصروف ہے،بارش کےبعدتمام سڑکوں کوکلیئرکردیاگیاہے،انڈرپاسزسمیت چھوٹی بڑی شاہراؤں کوکلیئرکیاگیا۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں بارش کےباعث مختلف علاقوں میں چھتیں گری ہیں،مون سون کایہ سلسلہ 17جولائی تک جاری ر ہےگا،وزیراعلیٰ مریم نوازدن رات عوام کی خدمت کررہی ہیں،نشیبی علاقوں سےنکاسی آب کوجلدازجلد مکمل کرنےپرکام جاری ہے،وزیراعلیٰ کی ہدایت پرتمام محکمےالرٹ ہیں ، سپرنٹنڈاڈیالہ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کودی جانےوالی سہولیات سےآگاہ کر دیاہے،کےپی میں ہرروزکرپشن کی نئی داستان سامنےآرہی ہے۔

Leave a reply