کے پی کے اور پنجاب کے بعد بادلوں کی سندھ میں انٹری، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
5

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعد بادلوں کی سندھ میں انٹری، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی ۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد طوفانی بارشوں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، سکھر، دادو، بدین، نواب شاہ، تھرپارکر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپور میں آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہنےکی توقع ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ،مری، گلیات ،راولپنڈی ،جہلم ،اٹک ،چکوال اورگجرات میں بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا، اُدھر بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے،موسیٰ خیل،بارکھان،خضدار،ژوب اورقلات میں بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب کشمیر،گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

Leave a reply