پی ڈی ایم اے نےمون سون سےمتعلق رپورٹ جاری کردی

0
4

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی پنجاب(پی ڈی ایم اے)نےمون سون سےمتعلق رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ مون سون بارشوں کاچوتھاسلسلہ 25جولائی تک جاری رہنےکاامکان ہے، لاہور،راولپنڈی سمیت پنجاب کےبیشتراضلاع میں آج بارش کاامکان ہے ،جبکہ پنجاب کےدریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے،گزشتہ24گھنٹوں میں بارشوں کےباعث حادثات سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ منگلاڈیم میں54 اور تربیلا میں 79فیصدپانی موجود ہے، دریائےسندھ میں کالاباغ اورتربیلاکےمقام پرنچلے درجےکاسیلاب ہے،جبکہ دریائےسندھ میں چشمہ اور تونسہ کےمقام پردرمیانے درجےکاسیلاب ہے۔

Leave a reply