چینی کےبعدکوکنگ آئل کانیااسکینڈل سامنےآگیا

0
3

چینی اسکینڈل کی بازگشت ابھی مدھم نہیں ہوئی تھی کہ کوکنگ آئل کا نیا اسکینڈل قوم کے ہوش اُڑا گیا۔عوام سے فی لیٹر 150 روپے زائد وصولی کا انکشاف ہوا ہے، جس سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
دسمبر 2024 سے جولائی 2025 کے درمیان عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی آئی۔مگر پاکستان میں اسی دوران کوکنگ آئل کی قیمتیں الٹا 4.5 فیصد بڑھا دی گئیں۔چند مخصوص کمپنیوں نے اربوں روپے کا منافع کمالیا۔
پاکستان ،ملائیشیا اور انڈونیشیا سے رعایتی ڈیوٹی پر پام آئل درآمد کرتا ہے،لیکن اس ریلیف کا فائدہ عوام کو نہیں، بلکہ ذخیرہ اندوز مافیا اور بڑے صنعتکاروں کو دیا گیا۔
مارکیٹ میں درجہ اول کا کوکنگ آئل 550 سے 600 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے،جس کا کوئی جواز موجود نہیں،کیونکہ درآمدی قیمتیں کم ہونے کے باوجود قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر کوکنگ آئل اسکینڈل کی انکوائری کرےاور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

Leave a reply