پی ٹی آئی کوبڑادھچکا،عدالت نے9مئی کیس میں عمرایوب سمیت 108ملزمان کو سزا سنا دی

0
4

تحریک انصاف کوبڑادھچکا،عدالت نے9مئی کیس میں عمرایوب سمیت 108ملزمان کو سزا سنا دی۔
فیصل آبادکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے9مئی کےدومقدمات کافیصلہ سنایا،عدالت نےحساس ادارےکےحملہ کیس میں185میں سے108 ملزمان کوسزاسنائی،
عدالت نےعمرایوب ،شبلی فراز،زرتاج گل کو10،10سال قیدکی سزاسنائی،جبکہ ایم این اےصاحب زادہ حامدرضاکوبھی 10سال قیدکی سزاسنائی گئی اورعدالت نےجنیدافضل ساہی کو3سال کی سزاسنائی۔
عدالت نےغلام محمدآبادمیں درج 9مئی کےمقدمےمیں 66ملزمان میں سے8 کوبری کردیا،عدالت نے58ملزمان کو10،10سال قیدکی سزاسنائی۔
مقدمےمیں نامزدوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورٹرائل میں شامل نہیں تھے،مقدمےمیں نامز،بانی پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمودقریشی کاٹرائل جیل میں ہونےکےباعث نہیں ہوا،عدالت نےفوادچودھری ،زین قریشی اورخیال کاستروکوبری کردیا۔

Leave a reply