لاہور میں کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی کا 300 کارکنوں کی گرفتاری کا الزام

0
3

لاہور میں کریک ڈاؤن،تحریک انصاف نے 300 کارکنوں کی گرفتاری کا الزام عائدکردیا۔
صدرپی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھاکہ لاہور میں آج یوم سیاہ کے طور پر بھرپور احتجاج ہوگا، تمام حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹس ہولڈر اور کارکنوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے حلقوں میں احتجاج کریں۔
پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ لاہور پولیس تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔
پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہمارے 300کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکن چھاپوں کے خوف سے پنجاب اسمبلی سے نہیں نکل رہے تھے ۔

Leave a reply