ڈائریکٹر نے پہلے مسترد کیا، پھر نامناسب پیشکش کی،ژالے سرحدی کاانکشاف

0
2

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ڈائریکٹرنےپہلےمستردکیاپھرنامناسب پیشکش کی۔
حال ہی میں اداکارہ ژالےسرحدی نےایک پوڈ کاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سےکیرئیراورنجی زندگی پرسوال وجواب کئےگئےجس کےاُنہوں نے بڑےدلچسپ جواب دئیے۔
میزبان کےسوال پراداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ ایک تلخ حقیقت ہے، اور وہ خود بھی اس تجربے سے گزر چکی ہیں۔
ژالے نے کہا کہ ایک پروجیکٹ کے لیے انہیں نامناسب پیشکش کی گئی تھی۔ اگرچہ پیشکش بہت زیادہ جارحانہ نہیں تھی، لیکن اس کا ماہیت واضح طور پر غیر پیشہ ورانہ تھی۔
اداکارہ کے مطابق یہ پیشکش ایک ایسے ڈائریکٹر کی جانب سے کی گئی، جو آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہی ہدایتکار ابتدا میں انہیں ایک رول کے لیے یہ کہہ کر مسترد کر چکا تھا کہ وہ قد میں لمبی ہیں، لیکن بعد میں اسی شخص نے انہیں ایک اہم کردار کی پیشکش کی، جو ذاتی فوائد سے مشروط تھی۔
ژالے سرحدی نے کہا کہ وہ انڈسٹری میں صرف اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے آئی تھیں، اور ہمیشہ اپنی حدود واضح رکھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال پر کئی افراد کوشٹ اپ کال دے چکی ہیں۔
اداکارہ کے انکشافات نے ایک بار پھر اس موضوع کو اجاگر کر دیا ہے جو شوبز انڈسٹری میں اکثر دبایا جاتا ہے یا نظر انداز کیا جاتا ہے۔

Leave a reply