ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب، چین کا ہائپرسونک جہاز، دنیا کی رفتار بدلنے کو تیار

ہائپرسونک میزائل کے بعد چین کا ہائپرسونک جہاز، دنیا کی رفتار بدلنے کو تیار، چین نے ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ہائپرسونک میزائل کے بعد اب ہائپرسونک مسافر طیارے کی تیاری، جس سے دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک کا سفر صرف 7 گھنٹے میں ممکن ہو جائے گا۔
بیجنگ سے پیرس کا سفر محض ایک گھنٹے میں اور لندن سے نیویارک کا سفر ڈیڑھ سے دو گھنٹوں میں طے ہوگا۔یہ طیارہ میک 4 رفتار یعنی آواز کی رفتار سے چار گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرے گا، جو کہ 3069 میل فی گھنٹہ یا تقریباً 5000 کلومیٹر فی گھنٹہ بنتی ہے۔
چینی اسپیس ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے’’یونکسنگ پروٹائپ‘‘ طیارے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
کمپنی کے مطابق 2027 تک کمرشل پروازیں شروع کرنے کا ہدف مقرر ہے۔دفاعی، معاشی اور سائنسی میدان میں چین کی پیش رفت نے امریکا اور روس کو بھی چوکنا کر دیا ہے۔اب صرف ہائپرسونک جنگی مقابلہ نہیں، بلکہ ہائپرسونک معیشت کی دوڑ بھی تیز ہو چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کی کمپنیاں اور یہاں تک کہ ایلون مسک بھی، اس میدان میں دلچسپی رکھتے ہیں، مگر اس وقت چین اس دوڑ میں سب سے آگے نظر آتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ
اگست 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔