
ملک بھرمیں جشن یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تیاریوں نےزورپکڑلیا، اسلام آبادمیں دفاعی ساز و سامان کی شاندار نمائش کااہتمام کیاجائےگا۔
یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں افواجِ پاکستان کی جانب سے دفاعی ساز و سامان کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ملک بھر میں جشنِ آزادی اور’’معرکۂ حق‘‘ کی تیاریوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
14 اگست کو شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں افواجِ پاکستان اپنے فخر کا باعث بننے والے جنگی ساز و سامان کی نمائش کریں گی۔پریڈ گراؤنڈ صبح 10 بجے عام شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
جشن آزادی کےموقع پر نمائش میں معرکۂ حق کے دوران استعمال کیے گئے جنگی طیارے، ٹینک، توپیں، راکٹ لانچرز، بکتربند گاڑیاں، فوجی ساز و سامان بردار وہیکلز اور دیگر اہم آلات شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہوں گے جنہوں نے معرکۂ حق میں نمایاں کردار ادا کیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جو دیکھنے والوں کے جوش و جذبے میں مزید اضافہ کرے گا۔اس موقع پر مختلف ثقافتی پروگرامز، سٹالز اور فوجی بینڈز بھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنوں سے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو مزید ابھاریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔