پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان

0
2

وفاقی حکومت کی جانب سے16اگست سےملک بھرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
گزشتہ 11 روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج رات کی جائےگی۔جس کےبعدکل 16اگست کونئی قیمتوں کااطلاق ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نئےمالی سال کےآغازپرپیٹرول کی قیمت میں 8روپے 36پیسےفی لیٹراضافہ کیا جس سےپیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 79پیسےفی لیٹرہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10روپے39 پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے سےہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 272روپے98پیسےفی لیٹرہوگئی تھی۔پھرجولائی کےآخری سولہ روزکےلئےقیمتوں میں اضافہ کیاگیاتھا۔وفاقی حکومت کی جانب سےماہ اگست کےشروع میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاگیاتھاجس میں پیٹرول کی قیمت میں7روپے54پیسےکمی کی گئی تھی جس کےبعدپیٹرول کی نئی قیمت264روپے61پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی تھی۔جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں1روپے48پیسےفی لیٹر اضافہ کیاگیاتھا۔جس سےڈیزل کی نئی قیمت 285روپے83پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی۔

Leave a reply