امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو88برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو طویل عرصے سےلبلبے کے کینسر میں مبتلا تھےوہ 88 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔
فرینک کیپریو کے سوشل میڈیا میڈیا اکاؤنٹ پراُن کےانتقال کی خبردی گئی اور بتایا گیا کہ وہ طویل عرصے سےلبلبےکےکینسرمیں مبتلاتھے۔فرینک کیپریو 88 سال کی عمرمیں دنیاسےرخصت ہوئے۔
پیغام میں کہا گیا کہ وہ ہمیشہ ایک معزز جج کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محبت کرنے والے انسان کے طور پر یاد رکھےجائیں گے۔
انتقال سےقبل فرینک کیپریو نے ہسپتال سےاپنےچاہنےوالوں سےدعاکی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ فرینک کیپریو نےپاکستان کےیوم آزادی 14 اگست کےموقع پرایک تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کا پرچم تھام رکھا تھا۔