پنجاب کی عوام کیلئےاہم خبر،چین سے100 نئی الیکٹرک بسیں پاکستان روانہ

0
1

پنجاب کی عوام کیلئےاہم خبر،چین سے100 نئی الیکٹرک بسیں پاکستان روانہ، دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں سروس شروع ہوگی۔
شنگھائی سی رپورٹ سے 100 مزید جدید الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ یہ بسیں آئندہ چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 تک پنجاب کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی، تاکہ عوام کو آرام دہ، ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ جدید الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، جو عوام کی پہنچ میں ہے۔ یہ منصوبہ شہریوں کے لیے معیاری اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Leave a reply